24 گھنٹوں میں 97 ملزمان گرفتار‘قبضے سے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد
لاہور(نمائندہ خصوصی )سٹی ڈویڑن پولیس کا کریک ڈاون 24 گھنٹوں میں 97 ملزمان گرفتار کر لیے ایس پی سٹی سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ سٹی ڈویڑن پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران کریک ڈاون میں سنگین واداتیں کرنے والے مفرور اور ریکارڈ یافتہ 8 ملزمان ،مختلف مقامات سے 10 منشیات فروش گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کی غیر قانونی اسلحہ اسکی نمائش کرنے پر 5 ملزمان پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاﺅن کرتے 28 ملزمان کرایہ داری , حساس مقامات اور گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 ملزمان،ساونڈ سسٹم اور گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 9 ملزمان ، ون ویلنگ کرنے والے 11 اورقحبہ خانہ چلانے پر 3 جبکہ قمار بازی کرتے 14 ملزمان گرفتار کیے۔