ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں سے ایکوافائر کی مد میں واسا کو چارجز وصولی سے روک دیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین نے پرائیویٹ اسکولوں سے ایکوافائر کی مد میں واسا کو چارجز وصول کرنے سے روک دیا، عدالت نے واسا افسران سے آئندہ سماعت پر وضاحت طلب کرلی، بیرسٹر رمشا چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ واسا غیر قانونی طور پر چارجز وصول کررہا ہے، واسا کا اقدام خلاف قانون ہے، استدعا ہے کہ عدالت اسکولوں سے ایکوافائر چارجز کی مد میں وصولی کو غیر قانونی قرار دے۔