فیروزوالہ : بجلی چوری پر واپڈا ٹیم کی کارروائی‘ مقدمات درج
فیروزوالہ( نامہ نگار) لیسکو سب ڈویژن علی پارک کی ٹیم نے ایس ڈی او نعیم عباس کی نگرانی میں آبادی بھلے ڈسن وال میں چھاپہ مار کر 12 گھروں اور ڈیروں پر ڈائریکٹ تار لگا کر ہونے والی بجلی کی چوری پکڑ لی پولیس نے ایس ڈی او نعیم عباس کی رپورٹ پر بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ایکسین لیسکو ڈویڑنل فیروزوالا ملک شاہد امجد کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے انہوں نے بتایا کہ واپڈا کی ٹیم میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔