جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اشتہاریوں کوگرفتار کیا جارہاہے:غلام محمود ڈوگر
لاہور(نمائندہ خصوصی )سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت جدید ٹیکنالوجی مدد سے کرایہ داروں، نجی ملازمین،مسافروں اور دیگر متعلقہ افراد کے پولیس ریکارڈ اندراج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم (ٹی آر ایس) کے تحت امسال متعلقہ افراد کے پولیس ریکارڈ اندراج میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔رواں سال 05 لاکھ 12ہزار سے زائدکرایہ داروں جبکہ 17ہزار 497 نجی ملازمین کا اندراج کیا گیا۔سمارٹ آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 81 لاکھ71 ہزار سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 1732 قانون شکن،جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ای پولیس چیک پوسٹوں پر سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 651827اشخاص جبکہ 312482 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔چیکنگ کے دوران 2196 قانون شکن،جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرم گرفتار جبکہ 2666چوری شدہ گاڑیاں بھی پکڑی گئیں۔رواں سال سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 2142ہوٹلز، گیسٹ ہاوسز، ہاسٹلز اور فیکٹریوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کینٹ ڈویعن پولیس نے 99 ہزار،سٹی 54,756،سول لائنز 29,883، اقبال ٹاو¿ن ڈویژن نے44,819، ماڈل ٹاو¿ن 146,656 جبکہ صدر ڈویژن پولیس نے 154,675 کرایہ داروں کا اندراج کیا۔اسی طرح رجسٹریشن آف پرائیویٹ ایمپلائز (روپ) سسٹم کے تحت کینٹ ڈویژن پولیس نے2840، سٹی ڈویژن3320، سول لائن ڈویژن نے405، اقبال ٹاو¿ن ڈویژن نے 4824، ماڈل ٹاو¿ن 1214 جبکہ صدر ڈویژن پولیس نے5015 نجی ملازمین کا اندراج کیا۔رواں سال سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے سٹی 15746، اقبال ٹاو¿ن ڈویژن نے 2690607 جبکہ صدر ڈویعن پولیس نے 4311823 مسافروں کا اندراج یقینی بنایا۔