گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے وفدکی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
لاہور(نمائندہ خصوصی )گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ووفد میں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی انچارج اور 30 ممبران شریک تھیں۔اس موقع پر شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی محمد کامران نے وفد کو 15ایمرجنسی کال سینٹر، آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ گرلز گائیڈایسوسی ایشن کے وفد کو ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفدکو ویمن سیفٹی ایپ کے درست استعمال بارے آگاہی بھی دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خواتین ویمن سیفٹی ایپ سے بھرپور مدد لے سکتی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ خواتین کی جانب سے ویمن سیفٹی ایپ کو ڈاون لوڈ کرنے میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اب تک ویمن سیفٹی ایپ کو 2لاکھ سے زائد خواتین انسٹال کرچکیں ہیں۔