اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان ڈرامے بازی: نرگس فیض
لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ جس طرح سے ماضی میں عمران خان یوتھیوں کو اپنے ایک ناکام لانگ مارچ کی تاریخوں پر ٹرخاتے رہیں گے ٹھیک اسی طرح سے ایک مرتبہ پھر اب ان کو بیس دسمبر تک مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن پر لگادیا گیا ہے اگر اس شخص نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان ایک جلسے میں کر بھی دیا ہے تو پھر یہ نام نہاد مشاورتی اجلاس کیوں،کیا اس کی پارٹی کے ڈویژنل ڈسٹرکٹ عہدیداروں نے اب اس کو بتانا ہے کہ کب مستعفی ہونا ہے اور کب نہیں اس شخص نے ہمیشہ ڈرامے بازی کی ہے اور اب بھی یہ شوبازی کررہا ہے۔