موسم سرد‘ ڈینگی میں کمی‘ پنجاب میں 25 نئے مریض

اسلام آباد+ لاہور+ راولپنڈی (نیوز رپورٹر+ خبر نگار+ جنرل رپورٹر) موسم کی تبدیلی کے بعد پنجاب میں ڈینگی کا زور کم ہونے لگا ہے۔ لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران 9نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب بھر سے 25مریض سامنے آئے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 221 مریض زیر علاج ہیں۔ گوجرانوالہ سے 6 اور راولپنڈی سے 5کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 45 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اب تک لاہور سے 22، راولپنڈی سے 12، گوجرانوالا سے 4 ہلاکتیں ہوئیں۔ ملتان سے 3، فیصل آباد سے 2، ساہیوال اور گجرات سے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 221 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 119مریض زیر علاج ہیں۔گزشتہ روزپنجاب بھر میں 63 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ لاہور میں 2 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔
ڈینگی