فوج سیاست سے الگ، سوڈان میں سول حکومت کے قیام کا معاہدہ
خرطوم (نوائے وقت رپورٹ) سوڈان میں فوج کی جگہ عبوری سول حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سیاسی فریم ورک معاہدے کے تحت سوڈانی فوج ملکی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لے گی۔ معاہدے کی سوڈان کی خود مختار فوجی کونسل کے سربراہ خیرم عبدالفتاح البرہان نے توثیق کر دی۔ جمہوری عبوری سول انتظامیہ میں فوج کی کسی بھی طرح شراکت دار نہیں ہو گی۔ قانون کی بالادستی اور پرامن انتقال اقتدار کا نظام رائج کیا جائے گا۔ فوج کی واحد ذمے داری سرحدوں کی حفاظت اور جمہوری سول حکومت کا دفاع ہوگی۔ مسلح افواج پر فوجی پروڈکشن کے علاوہ تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور مسلح افواج کو ہر قسم کے سیاسی یا جماتی وابستگی سے پاک کیا جائے گا۔ انٹیلی جنس اداروں کا کام صرف معلومات کو اکٹھا کرکے ان کا تجزیہ کرنا ہو گا۔
سوڈان