حکو مت چین کی طرف سے ڈاکٹر اقبال چوہدریکوچائنہ فرینڈ شپ ایوارڈ سے نوازاگیا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)حکو مت چین نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک اور ڈائریکٹربین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم، کراچی کو چائنہ فرینڈ شپ ایوارڈ سے نوازا۔تفصیلا ت کے مطا بق ایوارڈ پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا۔چینی حکومت کا دوستی ایوارڈ عوامی جمہوریہ چین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے یہ ایوارڈ "ان غیر ملکی ماہرین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔
ایوارڈ