فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو(بارہویں)کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال 2021-22کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 73.99فیصد رہا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ قیصر عالم نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبا وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ نے بارہویں کلاس کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتیجے کا اعلان کر دیا۔ سال 2021-22میں بورڈ میں بارہویں کلاس ریگولر انرولمنٹ 292، کامیاب 185،کامیابی کا تناسب66.31فیصد رہا ۔سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 21569 جبکہ 13818سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 69.59فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس بارہویں 21861تھی جس میں 14003بچے کامیاب ہوئے مجموعی کامیابی کا تناسب 73.99فیصدرہا۔بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس 5050پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں ۔
نتائج