مغربی ممالک روس کو تباہ نہیں کر نا چاہتے، فرانسیسی صدر
پیرس (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور دیگر مغربی ممالک روس کو تباہ کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں ۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے امریکی ٹیلی ویژن اور ریڈیو سروس سی بی ایس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ فرانس کا کبھی روس کو تباہ کرنے کا نقطہ نظر نہیں رہا اور اس سے بڑھ کر یہ کہ ثقافتی اور تاریخی نقطہ نظر سے ہمارے بہت قریبی تعلقات ہیں اور ہم نے اپنے ملک میں ہمیشہ روسی عوام کا احترام کیا ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر کے ساتھ بہت طویل بات چیت کی ہے اور اس بات کا واضح علم تھا کہ روسی عوام عظیم تاریخ کے حامل عظیم لوگ ہیں۔
فرا نسےی صدر