اسلام آباد ہائیکورٹ: ساہیوال میں درج مقدمے میں 3 شہریوں کی حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے ساہیوال میں درج مقدمہ میں تین شہریوں کی حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ گذشتہ روز اسلام آباد میں مقیم ارشد، عرفان و دیگر کی جانب سے حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران تینوں شہری وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ آپ ساہیوال سے یہاں ضمانت کے لیے آئے ہیں، جس پر درخواست گزار ارشد نے بتایاکہ ہم یہیں ہوتے ہیں۔ کاروبار بھی یہاں ہے۔ ایک بوگس مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے بیس بیس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض تینوں ملزمان کی12دسمبر تک کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
ضمانت منظور