برطانیہ ،سٹریپ اے انفیکشن سے 6 بچے ہلاک
لندن (اے پی پی)برطانیہ میں اسٹریپ اے بیکٹریل انفیکشن سے 6 بچے ہلاک ہوگئے ۔ ترک خبررساں ادارے نے برطانوی نیور ایجنسی رائٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس سال ستمبر سے اب تک برطانیہ میں6بچے اسٹریپ اے بیکٹریل انفیکشن کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں جن کی عمریں 5 سال سے کم بتائی گئی ہیں ۔برطانوی ایجنسی برائے تحفظ صحت عامہ نے مشورہ دیا ہے کہ بچے میں گلے کی خرابی یا جلد کا انفیکشن ،تیز بخار ،بھوک اور پانی کی کمی، رویے میں تبدیلی اور بہت زیادہ نیند کا احساس علامات ظاہر ہونے پر والدین کوفوری طور پر طبی ماہرین سے مشورہ لینا چاہیے، تاکہ ان کے بچے کا علاج ہوسکے اور انفیکشن کو سنگین ہونے سے روکا جاسکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انویسو گروپ اے اسٹریپ انفیکشن عام نہیں تاہم رواں سال اس میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر5سال سے کم عمر کے بچوں میں اضافہ ہوا ہے۔
برطانیہ انفیکشن 6 ہلاک