متروکہ وقف املاک بورڈ کے کرائے داروں کو ای بلنگ کے ذریعے بل موصول ہونگے
لاہور( این این آئی)متروکہ وقف املاک بور ڈ نے کرایہ داری کے بلوں کے حوالے سے اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت بورڈ کے کرائے داروں کو ای بلنگ کے ذریعے بل موصول ہونگے جبکہ بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی بل حاصل کیے جا سکیں گے۔چیئرمین بورڈ حبیب الر حمن گیلانی کے احکامات کے بعد یکم جنوری 2023 سے کرایہ داران(جاز کیش )کے ذریعے بھی اپنے بل کی ادائیگی کر سکیں گے ۔اس ضمن میں ٹر سٹ بورڈ کا جاز کیش کے ساتھ تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بورڈ ترجمان کے مطابق ٹرسٹ بورڈ نے تبدیلی کرایہ داری کے سسٹم کو بھی آن لائن کر دیا ہے۔ اب آٹو مشین کے ذریعے تبدیلی کرایہ داری کا پراسس ہو گا۔ اور کمپوٹرایزڈ سسٹم کے ذریعے تبدیلی کرایہ داری کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔ٹرسٹ بورڈ نے اپنی زرعی اراضی اور دیگر پراپرٹیز کو قبضہ مافیاسے محفوظ بنانے کے لئے اسپارکو کے ساتھ بھی تحریری معاہدہ کر لیا ہے اورہندو اور سکھوں کے لئے اینڈرائیڈ ایپلیکیشن بھی انسٹال کی ہے جس میں ملک بھر کے گوردوارں اور مندروں کی تصا ویر اور ان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔اب دنیا بھر کے ہندو اور سکھ یاتریوں کو اس کی لوکیشن بھی میسر ہوگی اور وہ اس کے ذریعے اپنی مکمل رہنمائی حاصل کر سکیںگے۔