اوکاڑہ: گھر میں آتشزدگی‘ 10 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق‘ کمسن بھائی زخمی
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ آگ لگنے سے 2کمسن بھائی بری طرح جھلس گئے۔ 10سالہ لڑکا جان بحق، 5سالہ بھائی شدید زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے قصبہ حویلی لکھا کے محلہ شکور آباد کا رہائشی رضوان کے گھر کے رہائشی کمرے میں ہیٹر چل رہا تھا کہ کمرے میں محمد رضوان کے 2 کمسن بیٹے زین اور5 سالہ علی سوئے ہوئے تھے کہ ہیٹرسے مبینہ طور پر کمرے میں آگ لگ گئی۔ آگ سے بری طرح جھلس گئے۔ 10سالہ زین جھلس جانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ جب کہ اس کاچھوٹا بھائی 5سالہ علی شدید زخمی ہو گیا۔
اوکاڑہ/ آتشزدگی