خواجہ سراو¿ں کو ہر3 ماہ بعد 7ہزار روپے کی رقم ادا کی جائے گی،فیصل کنڈی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہے کہ حکومت نے خواجہ سراﺅں کو پہلی مرتبہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ جس کے تحت اہل خواجہ سراو¿ں کو ہر تین ماہ بعد 7ہزار روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔ فیصل کنڈی نے خواجہ سراو¿ں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلے نادرا سے اپنا قومی شناختی کارڈ اپڈیٹ کروائیں اور اس کے بعد بی آئی ایس پی کے لوکل تحصیل دفتر جا کر اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ ان کی اہلیت کی جانچ کی جا سکے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کے اگر پہلے سے رجسٹریشن شدہ خواجہ سراو¿ں کو یہ رقم نہیں مل رہی تو وہ تحصیل دفاتر میں اپنی اپیل بھی درج کرا سکتے ہیں۔اپیل کی جانچ پڑتال کے بعد مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے اہل خواجہ سراو¿ں کو یہ رقم جاری کی جائیگی۔ فیصل کریم کنڈی نے واضع کیا کہ بینظیر کفالت پروگرام میں شامل ہونے کے لیے نادرا میں بطور خواجہ سرائ اندراج لازمی ہے اور سہ ماہی قسط کی ادائیگی ڈیٹا کی وریفکیشن کے بعد بذریعہ بنک کی جائے گی۔انہون نے خواجہ سراﺅں کو کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مدد کے لیے بی آئی ایس پی کے قریبی دفتر یا ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
فیصل کنڈی