2 روسی فضائی اڈوں پر دھماکے 3 افراد ہلاک‘ 6 زخمی
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق ایک دھماکہ روسی شہر ا یازان کے فضائی اڈے میں فیول ٹینکر پھٹنے سے ہوا۔ دوسرا دھماکہ روسی شہر سورتوف کے فضائی اڈے میں ہوا۔ دھماکوں سے شہری علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوجی تنصیبات میں دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
روس دھماکے