اے آئی جی کی ڈیرہ اور بہاولپور 38 پولیس ملازمین کی اپیلوں پر سماعت

ملتان( نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا پولیس اصلاحات کے لیے ایک اور قدم پولیس افسران و ملازمین کی محکمانہ سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے جدید تکنیکی نظام رائج کر دیا گیا، ایڈیشنل آئی جی نے ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر اضلاع کے 38 پولیس افسران و جوانوں کی اپیلوں پر بزریعہ ویڈیو لنک سماعت کی اور میرٹ پر فیصلے سنائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کے وقت اور وسائل کی حفاظت کرنے اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ لیا جا رہا ہے ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ پولیس میں جزا و سزا کا عمل میرٹ پر جاری ہے بہترین محکمانہ کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو عزت، تکریم اور انعامات سے نوازا جاتا ہے تو فرائض سے پہلو تہی پر احتساب کا عمل بھی لازم ہے۔