مطالبات کے حق میںسول ایوی ایشن کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سپیشل رپورٹر)آل پاکستان ریٹیزشپ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر آہتمام سول ایوی ایشن کے ملازمین کا ائرپوٹ چوک پر احتجا جی مظاہرہ کیا گیا۔مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ تین سال تک سول ایوی ایشن اتھا رٹی خدمات سے مستفید ہونے کے بعد ان ملازمین کی خدمات کو ریٹیزشپ کے ذریعے ٹھیکیداری نظام کی جانب دھکیلنے کی کوشش کسی بھی طرح اپنے مستقبل کے لئے فکر مند سول ایوی ایشن کے ملازمین کو قبول نہیں۔اس لئے پہلے ہم 2015سے2020 تک سول ایوی ایشن میں آئوٹ سورسنگ میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ہم آٹھ سال سے سول ایوی ایشن میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہمارا وزیر اعظم شہباز شریف ،منسٹر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر کو پابند کریں کہ وہ آٹھ سال تک سول ایوی ایشن اتھارٹی میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کو مستقلاسامیوں پر مروجہ قوانین کے تحت تعیناتی کو یقینی بنائے ۔احتجاجی مظاہرے میں محمد شعیب ،مرزایاسر ،محمد عثمان ،ساجد حسین ،محمد افتخار ،محمد امین ،محمد شکیل ،شریک ہیں۔