مذہبی ہم آہنگی، رواداری کے فروغ میں علماء کا کردار اہم ہے، کمشنر ملتان
ملتان (خبر نگار خصوصی)کمشنر ملتان دویژن اشفاق احمد چوہدری سے علماء کے وفد نے علامہ فاروق خان سعیدی کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ بین المذاہببین المسالک ہم آہنگی، رواداری کے فروغ میں علماء کا کردار اہم ہے۔پاکستان میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور علماء کرام سے مشاورت کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔علامہ قاری عابد حسنین سلطانی، علامہ قاری محمد حسنیں سلطانی،علامہ قاری محمد ارشاد احمد، علامہ قاری محمد عبد الکریم ،علامہ قاری عبد الرحمن اور دیگر علماء کرام موجود تھے۔دریں اثناء کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری سے وی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے ملاقات کی۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے کوشاں ہیں۔نشتر ہسپتال2 کی تکمیل سے نشترہسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔وی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا کہ نشتر ہسپتال کسی مریض کو انکار نہیں کرتا۔محدود بجٹ میں فری ادویات، میڈیکل سروسز فراہم کی جارہی ہیں 1700 بیڈز کی کیپسٹی سے بڑھ کر مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔نشتر کالج کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت بارے منصوبے کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مسعود ہراج، ڈاکٹر ولی بھی موجود تھے۔