اسمبلیوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، احمد محمود
رحیم یار خان،احسان پور (بیورو رپورٹ ، نمائندہ نوائے وقت) پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کر کے اپنے آپ کو نہ صرف ایک جمہوریت پسند سیاستدان ثابت کیا ہے بلکہ انہوں نے عمران خان کی جانب سے جمہوری عمل کو ناکام کرنے کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے پی پی پی سٹی کے صدر راجہ سولنگی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان موجودہ سسٹم کو کرپٹ قرار دے رہے ہیں اس لئے انہیں صدر مملکت اور سینیٹ سمیت پورے جمہوری سسٹم سے نکل جانا چاہیئے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے ۔احسان پور سے نمائندہ نوائے وقتکے مطابقسیاست میں نوجوانوں کا دن بدن بڑھتا ہوا روجحان خوش آئند ہے،نوجوان ملک کا مستقبل ہیں آنیوالا دور نوجوان قیادت کاہوگا۔ان خیالات کا اظہارسابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کراچی میں انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے وفدسے کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔وفد کی قیادت سید اشتیاق علی نے کی جس میں ماجد رضا،عارف مصطفائی،رائو عدنان،ایاز قادری اور انیس علی شاہ شامل تھے۔ احمد محمود نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے آئیڈیل لیڈر بن چکے ہیں۔وہ دن اب دور نہیں ہے جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہونگیپی پی پی اس موقع پر پی پی پی جنوبی پنجاب کے رہنما جمیل نورانی اور جے یو پی کے رہنما ملک سلیم اختر بھی موجود تھے۔