گندم کے نرخ تین ہزار 4 سو 75 روپے من تک پہنچ گئے
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) گندم کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان۔رحیم یار خان میں گزشتہ دو تین روز کے دوران گندم کی قیمتیں 35 روپے اضافے کے ساتھ تین ہزار475روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچ گئیں جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی آئندہ ایک دو روز کے دوران ریکارڈ تیزی کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملز کو سبسڈائزڈ گندم کو کوٹہ چند روز کے لئے معطل ہونے کے باعث کراچی میں گندم کی قیمتیں نو ہزار 100 روپے فی سو کلو گرام تک پہنچنے کے باعث رحیم یار خان سے گندم بڑے پیمانے پر کراچی اور بلوچستان جانے کے باعث اس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران گندم کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا۔