ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کے ٹراما سنٹر میں ڈاکٹرز میں تلخ کلامی سے آپریشن رک گئے
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی )ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ٹراما سنٹر میں ڈاکٹرز کے دو گروپوں میں تلخ کلامی کے باعث آرتھو پیڈک کے مریضوں کا آپریشن روک دیا گیا اور مریض درد سے تڑپتے رہے،لواحقین کا شدید احتجاج،تفصیل کے مطابق دو روز قبل شیخ محمد یوسف نامی نوجوان کی موٹر سائیکل حادثہ میں ٹانگ کا فریکچر ہو گیا جسے فوری طور پر ٹراما سنٹر لایا گیا لیکن مبینہ طور پر وہاں پر موجود آر تھو پیڈک وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ اور انستھیزیا ڈاکٹر ز کی ٹیم کے مابین تنازعہ پیدا ہو گیا اور ڈاکٹرز کے مذکورہ گروپس کی تلخ کلامی کے باعث نہ صرف شیخ محمد یوسف کا آپریشن روک دیا گیا بلکہ دیگر مریضوں کے آپریشن بھی تین روز بعد ہو نے والی آپریشن لسٹ میں ڈال کر ڈاکٹر ز چلے گئے اور مریض درد سے تڑپتے رہے اور لواحقین اسے پرائیویٹ ہسپتال لے گئے ، لواحقین شیخ صدام حسین، محبوب احمد، محمد عمر و دیگر نے احتجاج کرتے ہو ئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں آر تھو پیڈک کے مریضوں کے آپریشن میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو فوری طور پر حل کر کے موثر اقدامات کئے جا ئیں۔