نشتر ہسپتال میں 13 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
ملتان(خصوصی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے مرض کے شبہ میں 29 مریض زیر علاج ہیں جنمیں سے 13 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے اور 16 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ ا?نا باقی ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے مرض کے شبہ میں 8 نئے مریضوں کو لایا گیا جبکہ پانچ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا دوسری جانب نشتر ہسپتال میں یکم جنوری سے اب تک نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے تصدیق شدہ لائے جانے والے مریضوں کی کل تعداد ایک ہزار 21 ہو گئی ہے۔