موبائل ایپ رواں ماہ لائی جائیگی، شہری خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے ترجمان پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی
ملتان ( سماجی رپورٹر) ترجمان پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے لینڈ ریکارڈ سسٹم کو جدید نظام پر استوارکیا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے عوام کو گھر بیٹھے اراضی ریکارڈ خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے اس مقصد کے لیے پی ایل آر اے کی جانب سے رواں ماہ موبائل ایپ کا آغاز کیا جار ہاہے جس کے ذریعے پنجاب بھر کے تمام شہروں میں شہری اپنی اراضی سے متعقلہ تمام خدمات فرد کا حصول، فیس کی آن لائن ادائیگی اور اراضی کا ریکارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔