دھنوٹ :معمولی جھگڑے پر اینٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
دھنوٹ (نامہ نگار) معمولی جھگڑے پر اینٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق بستی سنتو والا نزد ریلوے سگنل دھنوٹ کے رہائشیوں محمد اجمل اور خدا بخش اتیرا کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا محمد اجمل نے مبینہ طور پر اینٹ ماری جو متوفی کو سینے پر لگی جس کے نتیجے میں خدا بخش دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔