خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے کوشاںہیں، ڈائریکٹر بیت المال
کوٹ ادو(خبر نگار ) ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جنوبی پنجاب مہر مظہر عباس نے مظفرگڑھ کے بیت المال پراجیکٹس بالخصوص پاکستان سویٹ ہوم کوٹ ادو کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سید کاشف سلیم کے ہمراہ دورہ کیا،،مہر مظہر عباس نے کہا کہ ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ پاکستان بیت المال کی طرف سے خصوصی افراد کے مسائل کو حل کرنے کیلئیسنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ایسے اقدامات کر رہے ہیں۔جن کی بدولت ملک کے خصوصی افراد کو اپنے سیاسی، سماجی اور مذہبی فریضوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ درپیش نہ ہو،معذور افراد کودوبارہ سے فعال اور متحرک بنانے کے لیے پاکستان بیت المال کی طرف سے ایم ڈی عامرفدا پراچہ کی کاوشوں سے مصنوعی اعضاء بھی فراہم کیے جارہے ہیںپاکستان بیت المال کے 161 ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز ملک کی خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے انہیں باوقار زندگی کے راستے پر گامزن کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔