ڈویژن بنچ نے تیزاب گردی کے مجرم کی سزا برقرار رکھی
ملتان(سپیشل رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس شکیل احمد احمد اور جسٹس محمد امجد رفیق نے دانیوال( وہاڑی)کے تیزاب گردی کے مرتکب ملزم آفتاب نذیر کی سزا کو برقرار رکھا اور کہا کہ وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم آفتاب نذیر نے نورین بی بی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جب وہ بازار جارہی تھی۔عدالت نے اسے 14 سال قید اور 58 لاکھ روپے ارش کہ سزا سنائی تھی۔ جس کے خلاف اس نے جیل سے اپیل دائر کی جو مسترد کردی گئی۔اور فاضل بنچ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔