خاتون کی گھر میں پراسرار موت،سسرالیوں پر کرنٹ لگا کر قتل کا الزام
دنیاپور ( نامہ نگار) خاتون کی گھر میں پراسرار موت،سسرالیوں پر کرنٹ لگا کر قتل کا الزام تفصیل کے مطابق شادمان کالونی وارڈ نمبر 4 کی رہائشی خاتون نسیم اختر کی موت کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا، ورثاء نے الزام لگاتے ہوئے پولیس کو درخواست دے دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نسیم اختر لیاقت پور کی رہائشی تھی گزشتہ سال دنیاپور کے محمد شاہد کے ساتھ شادی ہوئی شاہد کی پہلی بیوی فوت ہو گئی تھی پہلی بیوی سے شاہد کی بیٹیاں اور ایک جوان بیٹا ہے جبکہ متوفیہ نسیم اختر 6/7 کی حاملہ تھی جو رنجش کی اصل وجہ تھی جس پر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ مدعی نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ اسے شاہد نے فون پر اطلاع دی کہ نسیم اختر فوت ہو گئی ہے انہوں نے آکر دیکھا تو متوفیہ کے جسم پر تشدد کے نشان تھے جبکہ ہاتھ پر بھی جلنے کا نشان دیکھ کر فوری طور پر تھانہ سٹی دنیاپور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال دنیاپور منتقل کردی اور مقدمہ درج کر کے شوہر شاہد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس سوتیلے بیٹے دانش کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔