زکریایونیورسٹی نے ایم اے انگلش پارٹ سیکنڈ ، فرسٹ سالانہ امتحان 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایم اے انگلش پارٹ سیکنڈ ، فرسٹ اینول امتحان 2021 میں 203 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 138پاس اور 65فیل ہوگئے نتیجہ 67.98 فی صد ہے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے ایم اے انگلش کمپوزٹ فرسٹ اینول امتحان 2021 میں کل 81 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 9 پاس اور 72 فیل ہوگئے ۔ نتیجہ 11.11 فیصد رہا۔