ایم اے ؍ایم ایس سی حصہ اول و دوئم کے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرانتظام ایم اے ؍ایم ایس سی حصہ اول و دوئم (اینول سسٹم اور کمپوزٹ میں دوسرا سالانہ امتحان 2021 کا پہلا سالانہ امتحان 2022 کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ5جنوری 2023، دوگنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ13 2023 جنوری، تین گنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل تک ہے۔ امتحانی فیس اینول سسٹم 6000/- روپے اور کمپوزٹ امتحان کی فیس 12000/-روپے ہے۔