ڈیرہ رینج کے 43 سب انسپکٹرز کی ترقی‘ آر پی او آفس میں تقریب
ڈیرہ غازی خان‘ کوٹ چھٹہ (خصوصی رپورٹر‘ خبر نگار‘ تحصیل رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی کا ریجن کے 43 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری ۔ریجنل پولیس آفس میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،آر پی او نے ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے اور ذمہ داریاں احسن طر یقے سے نبھانے کی ہدایت۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے ریجن کے43 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ آر پی او سید خرم علی نے ریجنل پولیس آفس میں تعینات سب انسپکٹر سید محسن رضا پبلک ریلیشن آفیسر ،اسحاق احمد انچارج ڈی ایم یو اور نصرت پروین انچارچ کمپلینٹ سیل کو انسپکٹر کے عہدہ میں ترقی پانے پر انسپکٹر زکو پرموشن کے بیج لگائے اس موقع پر ایس پی رینج انوسٹی گیشن محمد ربنواز تلہ بھی ہمراہ تھے۔ ڈیرہ غازی خان ریجن سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے دیگر افسران میں محمد افضل ،مرید حسین ،اللہ ڈتہ ، غلام مصطفی ، شاہد حسین ، ذوالفقار علی ، رابعہ نوشین ، احمد فراز ، جاوید اقبال ،مراقب حسین ، عارف حسین ، عبدالکریم ، اسداللہ ،فرحت عباس ، علی عمران ، آصف اقبال ، راشد منیر ، سلیم احمد ، محمد لطیف ، محمد رمضان ، غلام ادریس ،ہدایت اللہ ،محمد صادق ، غضنفر عباس ، عمران حمید ، محمد نصراللہ ، شہزاد گل ، محمد جمیل ،جعفر حبیب ، ارشاد احمد ، محمد طارق ، غلام شبیر ، حامد نعیم ، ذیشا ن خلیل،ابراہیم مصطفی ، محمود حسن ،کلیم اللہ ، شفقت اللہ ، محمد کامران اور راشد عباس شامل ہیں۔