عدالتی حکم کے باوجود سکولوں میں تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن نہ ہوسکا
ملتان(خصوصی رپورٹر) سکولوں میں تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، تفصیل کے مطابق ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجو پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔ر ہائی کورٹ نے سموگ کے باعث ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا حکم دیا تھا۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق چھٹیاں دینے یا ماسک پہن کر سکول بلوانے کے حوالہ سے معاملہ زیر غور ہیں، ہائی کورٹ کیجانب سے ابھی تک بچوں کو چھٹیاں دینے کے حوالے سے آرڈرز موصول نہیں ہوئے۔جبکہ وزارت تعلیم حکام کا کہنا ہے کہ سموگ کے باعث فی الحال ہفتے میں تین چھٹیاں نہیں دے سکتے دسمبر ٹیسٹ(امتحانات) ہورہے ہیںالبتہ موسم سرما کی چھٹیاں زیادہ اور جلد ہوسکتی ہیں سموگ کے باعث ماسک لگانے کی پابندی بھی ہوگی۔