حکومت سے رابطے ہو رہے ہیں‘ صدر نے اسحاق ڈار کو سمجھایا: فواد چودھری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے حکومت (اسحاق ڈار) کے ساتھ غیر رسمی رابطے ہو رہے ہیں۔ صدر مملکت نے بھی اسحاق ڈار کو سمجھایا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ حکومت تیزی سے اپنی مقبولیت کھو رہی ہے‘ ملک میں الیکشن کے سوا کوئی نظام استحکام نہیں دے سکتا۔ شہباز شریف گزشتہ دن پارلیمانی جمہوریت پر لیکچر دے رہے تھے‘ وفاقی حکومت کی مداخلت‘ دھاندلی کے باوجود ہم نے کشمیر کا الیکشن بھی جیتا‘ عمران خان کے خلاف الیکشن کمشن کی کارروائی کی کوئی بنیاد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی اہمیت کھو رہی ہے‘ ہم انتخابات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج معیشت کا درپیش ہے‘ 15 دن گزار لیں یا ایک ماہ اس حکومت نے آخر جانا ہے۔ فواد چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں بڑھانا نہیں کم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جو تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فواد چودھری