کراچی‘ یونیورسٹی‘ آئی بی اے کیمپس‘2 افراد نے زہر پی لیا
کراچی(نیوز رپورٹر)کراچی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)کیمپس میں زہریلی شے پینے سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک بے ہوش ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق نوجوان کی عمر 26 سال کے قریب ہے۔ سخت سیکیورٹی کے باوجود دونوں افراد کی آئی بی اے کیمپس میں موجودگی ایک سوالیہ نشان ہے کیونکہ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک اور حالت غیر ہونے والوں میں سے کوئی بھی آئی بی اے کا اسٹوڈنٹ یا ملازم نہیں ہے مگر یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ دونوں افراد کیمپس حدود میں کیا کر رہے تھے۔ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت عمرعباس کے نام سے ہوئی ہے اورحالت غیر ہونے والے میں مظفر حسین شامل ہے۔