پولیس نے ایک اور لاپتا شہری کا سراغ لگا لیا
کراچی(نیوز رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں مزید ایک شہری کا سراغ لگانے کے حوالے سے پولیس نے رپورٹ جمع کرادی ۔سندھ ہائیکورٹ میں 3 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ایک مزید لاپتا شہری کا سراغ لگا لیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ جمع کرادی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب۔ وقار احمد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا ہے۔ عدالت نے اسٹیل ٹان اور سچل کے علاقے سے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے شہری نوید اقبال اور اسامہ کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔