دہلی عدالت کاجھوٹے ا لزامات کے تحت گرفتار پی ایف آئی کے 2 ارکان کی رہا ئی کا حکم
نئی دہلی(اے پی پی)دہلی کی ایک عدالت نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک جھوٹے کیس میں دو مسلمان شخصیات کی ضمانت منظورکرلی ، جن کو بھارت میں مسلمانوں کی معروف سیاسی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیاپر پابندی کی وجہ سے گرفتارکیاگیاتھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے کہا کہ 60سالہ اسرار علی خان اور 71سالہ محمد شمعون کے خلاف ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو سکے کہ ملزمان کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں۔دونوں افراد کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے پولیس کی تفتیش میں تضادات کو اجاگر کیا اور پولیس پر سازش کرنے کا الزام لگایا۔ایڈیشنل سیشن جج سنجے کھنگوال نے 3دسمبر 2022کو اپنے حکم میں اسرارعلی خان اور محمدشمعون کو ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیا۔ایڈوکیٹ ابوبکر صباق نے جو عدالت میں دونوں کی نمائندگی کررہے تھے، کہاکہ دونوںکو پالولر فرنٹ آ ف انڈیاپر پابندی کے فورا بعد 27ستمبرکو گرفتار کیا گیا تھا۔