قطر‘فٹ بال ورلڈ کپ کیساتھ اونٹنیوں کا مقابلہ حسن
دوحہ، قطر(نیٹ نیوز) قطر میں عالمی فٹ بال مقابلے کے ساتھ خوبصورت اونٹنیوں کا مقابلہ حسن بھی منعقد کیا گیا جس میں ان کے قد، آنکھوں اور چہرے کی خوبصورتی کو مدِ نظر رکھا گیا تھا۔ اس مقابلے میں نازاں نامی اونٹنی کو اس کی لمبی پلکوں، چال، حسن اور وقار کی بنا پر اول انعام دیا گیا ۔نازاں کو 55 ہزار ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی گئی جبکہ دودھ دینے والی اونٹنی کے مقابلے میں پہلا انعام 15 ہزار قطری ریال رکھا گیا تھا۔