ملک کے معروف نعت خواں جنید جمشید کیپانچویں برسی کل منگل7دسمبر کو منائی جائے گی۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے وائٹل سائز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا جس میں بطور گلو کار 1987 میں کیریئر کا آغاز کیا۔اس بینڈکی جانب سے ملی نغمہ دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان گایاگیا جس نے عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔2004 میں معروف سکالر مو لانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل دی اور گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات، درس و تدریس اور حمد و ثنا ء کی طرف ہو گیا۔ گلوکار ی کو خیرباد کہہ کر 2005 میں اپنی خوبصورت آواز میں انہو ں نے پہلا نعتیہ البم جلوہ جاناں ریلیز کیا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ چلتا رہا۔ انہیں 2007میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ 7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں جا ں بحق ہو گئے تھے
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024