سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے: ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر

شجاع آباد( نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر علامہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر‘ سیکرٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی‘ مرکزی رہنما علامہ قاری زوار بہادر‘ سید عقیل انجم قادری‘ مولانا حاجی عاشق علی خان قادری‘ میاں عبدالسلام قریشی‘ علامہ عرفان قادری‘ ملک محبوب رسول قادری‘ مفتی شفیع چشتی‘ عبدالوہاب نورانی‘ حافظ شیراز حیدری‘ علامہ کوکب نورانی‘ مفتی نعیم جاوید نوری‘ حبیب مہروی‘ وزیر نورانی نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید مزمت ایسے لوگ اسلام و پاکستان کے امن اور استحکام کھلے دشمن ہیں ہمارا مطالبہ ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے فیکٹری کے مالکان سمیت تمام ورکرز کو شامل تفتیش کیا جائے اور جومجرم ہیں ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔