سانحہ سیالکوٹ ‘ مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے: مفتی رفیق‘ فاروق احمد
میاں چنوں ( خبر نگار )سیالکوٹ کے سانحہ پر جماعت اہلسنت پنجاب کے عہد یداران مفتی محمد رفیق احمد شاہ جمالی الحاج فاروق احمد تسنیم الحاج محمد تاج رفیق مغل ذولفقار احمد غازی مولانا محمدشفیع سعیدی مفتی ریاض نقشبندی قاری غلا م قادر قادری طارق حسین چوہدری عثمان الخیر ی حاجی شوکت علی الحاج غضنفر علی احمد وحید مہر جاوید سنپال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ واقع ملک ملت کے مفاد میں نہیں ۔ سر ی لنکا کے مظلوم شخص کی داد رسی کے لئے ایسے درد ناک واقعات کا ہمیشہ کے لئے سد باب کر ناچاہیے اور متاثرہ خاندان کی داد رسی کی جائے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گزنہیں دی جاسکتی ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے اس واقع کی مکمل تحقیقا ت کروائی جائے اور ملوث مجر ما ن کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔