کھلے اور بند ڈبے کے دودھ میں فرق
مکرمی! آج کل تقریباً ہر چینل کھلا دودھ اور پیکج دودھ میں فرق کا ذکر ہے اور پیکٹ کا دودھ استعمال کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ گزارش ہے ذرا یہ تو بتا دیا جائے کہ پیکج دودھ کا دہی کیوں نہیں جمتا۔ اس نام کے دودھ کو جتنا مرضی سے گرم کر کے اس میں جاگ ڈال دیں مگر دہی نہیں جمے گا اس کی وجہ یہ ہے کہ پیکج دودھ میں دہی جمنے کی قوت ہی نہیں ہوتی اصل دودھ میں سے تمام قوت بخش اجزا نکال لیے جاتے ہیں جس سے نام نہاد مکھن (مارجرین اسپریڈ) تیار کیا جاتا ہے یہ مارجرین روزانہ لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوتا ہے۔ امید ہے کہ بند ڈبے کے دودھ کا پروپیگنڈا کرنے والے اس کی وضاحت ضرور کریں گے۔ کھلا دودھ برصغیر میں صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے کھلا دودھ ہی قوت بخش اور ہمارے مزاج کے مطابق ہے۔
(شیخ محمد شفیق گجرات)