دو چھٹیوں کا ملک کو نقصان
مکرمی! بجلی کی کمی کے دوران سابقہ حکومت نے ہفتہ اتوار کو مرکزی دفاتر میں دو چھٹیوں کا حکم جاری کیا تھا جس سے عوام اور ملک کا کافی نقصان ہو رہا ہے دو دن نادرا، پاسپورٹ، بنک بند ہونے کی وجہ سے کافی کام رک جاتا ہے۔ نیز حکومت کی آمدنی بھی کم ہو جاتی ہے۔ اب جبکہ بجلی کی کمی پوری ہو چکی ہے ، میری حکومت سے گزارش ہے کہ دو دن کی چھٹی ختم کی جائے تاکہ عوام کو تجارت کے سلسلہ میں بنک سے لین دین میں سہولت ہو نیز لوگ نادرا، پاسپورٹ آفس سے کام کرا سکیں۔
(ظہیرانجم تبسم ، خوشاب)