تاجروں کی باہمی مشاورت سے پالیسی بنائی جائیگی: خواجہ سلیمان
ملتان(نمائندہ خصوصی )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ تاجروں کیلئے فکس ٹیکس کے مسودے اور پوائنٹ آف سیل کے رقبے کے بجائے حجم پر نفاذ کی اسکیم کی حتمی تشکیل کیلئے تاجر کنونشنوں اور دوروں کے ذریعہ تاجر برادری کو ناصرف آگاہی مہم دیں گے ۔ مرکزی تاجر رہنما نے کہا کہ آٹھ دسمبر کو سرگودھا میں تاجر کنونشن 14 دسمبر کو بہاولپور میں تاجر کنونشن20 دسمبر کو کراچی میں تاجر کنونشن اور 23 دسمبر کو شہدادپور (سندھ) میں تاجر کنونشن منعقد کیے جائیں گے ۔تنظیم تاجران پاکستان کی مرکزی قیادت دس دسمبر کو لاہور 11 دسمبر کو گوجرانوالہ گجرات 13 تا 15 دسمبر رحیم یارخان' بہاولنگر اور 21 تا 23 دسمبر کو صوبہ سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے تاجروں سے ملاقات کریے گی اور تاجروں کی باہمی مشاورت سے پالیسی بنائی جائے گی اور اس پالیسی کی روشنی میں حکومت سے مذاکرات کیے جائیں گے۔