وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ایکسپوسنٹر لاہور میں کورونا فیلڈ ہسپتال کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے
صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ایکسپوسنٹر لاہور میں کورونا فیلڈ ہسپتال کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے ـ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج ایکسپوسنٹرمیںاز سرنو فعال کئے جانے والے فیلڈ ہسپتال کادورہ کیا اور فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا ـوزیر اعلی عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیاـوزیر اعلی عثمان بزدار نے فیلڈہسپتال کے باہر موجود ایمبولینس کا بھی معائنہ کیاـوزیر اعلی عثمان بزدار کو ایمبولینس کے ذریعے کورونا مریضوں کو شفٹ کرنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ـوزیر اعلی عثمان بزدار نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ان کے جذبے کی تعریف کیـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ایکسپو سنٹر کے فیلڈ ہسپتال میں آکسیجن والے 300بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے اورپورٹیبل وینٹی لیٹرز بھی فیلڈ ہسپتال میں موجود ہیں ـ کورونا فیلڈ ہسپتال میں آؤٹ ڈور مریضوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے اور آؤٹ ڈور میں مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گیا۔
فیلڈہسپتال میں تمام ضروری سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ کورونا سے محفوظ رہنے کا بہترین حل گھرو ں میں رہنا ہے ـلاہور کورونا سے بہت زیادہ متاثرہے ـ صورتحال تشویشناک ہے لیکن حکومت کی تیاریاں بھی مکمل ہیں ـ حکومت کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کر رہی ہےـوزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ آکسیجن کا وافر سٹاک رکھا جائے ـ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گاـاجتماعات پر پابندی ہے ، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گیا۔
کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے صوبہ بھر میں مختص ہسپتالوں کو از سر نو فعال کر دیا ہےـہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورضروری طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیںـمحکمہ صحت کو ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز فراہم کئے ہیںـ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ٹیچنگ ہسپتالوںکو جون 2020 کی پوزیشن پر بحال کر دیا گیا ہے ـ ہسپتالوں میںایچ ڈی یوز کو بھی بحال کر دیا ہے ـاپوزیشن اجتماعات کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلےـغیر قانونی اجتماعات پر قانون حرکت میں آئے گاـصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر اسد اسلم ، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھ.ے