لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب لاہور میں جلسہ بھی ہوگا اورآپ کرسی بھی چھوڑیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے لاہور جلسے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر لاہو رجلسے سے آپ کو فرق نہ پڑتا توآپ یہ بیان نہ دیتے ، عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ایف آئی آر سے ڈرا رہے ہیں ؟ واہ،آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ کو آٹاچینی چوری پر این آر او ملے گا۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ کی غلط فہمی ہے آپ کو معیشت اور روزگار تباہ کرنے، غیر قانونی 23 فارن فنڈنگ کیس میں این آر او ملے گا ۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کو غلط فہمی ہے کہ اب آپ کو سقوط کشمیر پر این آر او ملے گا۔ آپ کے سیاسی انتقام کی انتہانے جیلوں کا خوف ختم کردیاہے، ٹی وی لگائیں حالات مختلف ہو گئے ہیں،میری مانیں تو ووٹ چوری کے خلاف آپ بھی 12 دسمبر کو استعفیٰ دے کے مینارِ پاکستان آئیں ۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو حکومت کیخلاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024