عمران خان حکومت نے عوام کو بھوک افلاس کے سو ا کچھ نہیں دیا :خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے ڈیرے جھیڈو گائوں میں مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی و دیگر پی ڈی ایم کے کارکنوں سے لاہور کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کہا کہ عمران خان حکومت نے عوام کو بھوک افلاس کے سو ا کچھ نہیں دیا ۔ملک کو قر ضوں میں ڈوبا دیا گیا ۔ ملک اندرونی و بیرونی چیلنجزمیں گرفتار ہو چکا ہے ۔