افغانستان کے صو بہ قندوز میں طالبان نے پولیس چو کی پر حملہ کر کے 10اہلکا روں کو قتل کر دیا ہے ۔ افغان میڈیا ذرا ئع کے مطابق افغان صو بہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان اور پولیس کے درمیان ایک تصادم میں 10پولیس اہلکار اور تین طالبان کی موت ہو گئی ہے ۔ قندوز صوبہ کے کونسل رکن خالدالدین حکیم نے بتایاکہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب طالبان شدت پسندوں کے ایک گروپ نے امام صاحب ضلع کے جوئی بیگم اور کرغز گاوں کی پولیس چوکیوں پر حملے کیے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38