امریکا میں ایک پولیس انکاونٹر میں 2 ڈاکووں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے ڈاکوں کا پیچھا کرتے ہوئے ٹرک پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 2 ڈاکوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جیولری شاپ میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈاکووں کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے دو ڈاکو مارے گئے۔مارے گئے افراد میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل تھا جسے ڈاکووں نے اغوا کر لیا تھا، جب کہ موقع واردات پر ایک کار میں موجود شخص بھی فائرنگ کی زد میں آ گیا تھا۔پولیس کے مطابق ڈاکووں کا پیچھا میامی سے میرامار تک کیا گیا، جہاں پارک وے پر شدید ٹریفک جام کی وجہ سے ڈاکووں کو جا لیا گیا، اور شدید فائرنگ میں چار افراد مارے گئے۔ ڈاکووں نے جیولری شاپ سے فرار ہوتے ہوئے ایک یو پی ایس ٹرک ہائی جیک کر لیا تھا۔حکام نے ڈاکووں کے علاوہ بے گناہ افراد کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، اور بھی کئی سوال ہیں جن کا جواب ان کے پاس نہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024