عائزہ خان اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے دبئی چلی گئیں

اداکارہ عائزہ خان اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے دبئی پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوہر اداکاردانش تیمور اور بچوں کے ساتھ دبئی کے مختلف مقامات سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔ عائزہ خان ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ میں اداکار ہما یوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جو اس وقت شائقین میں بہت مقبول ہو رہا ہے ، اداکارہ کو اس ڈرامے میں مہوش کا کردار ادا کرنے ہر کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔